بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کی مشقوں "پیامبر اعظم (ص) 19" کے دوران، اس فورس کے جدید ترین ڈرون "رضوان" کا آپریشنل آغاز کیا گیا ہے۔
رضوان ڈرون کی رینج 20 کلومیٹر ہے اور اس کی پرواز کی مدت 20 منٹ ہے۔
اس ڈرون کے سامنے لگا ہوا کیمرہ، اپنے بیلن نما لانچر سے فائر ہونے کے بعد، صارف کو تصاویر بھیجتا ہے اور صارف کو یہ صلاحیت دیتا ہے کہ وہ مطلوبہ ہدف کا انتخاب کرے اور اس پر حملہ کرے۔
اس ڈرون کے آسان اور فوری استعمال سے زمینی فوج کی تیز رفتار عملے کی یونٹوں کو دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کے لئے نئی صلاحیتیں حاصل ہوئی ہیں، خاص طور پر پیچیدہ پہاڑی علاقوں میں۔
گشتی کامیکازے ڈرون اسلحے کی ایک قسم ہے جو فائر کرنے کے بعد، آپٹیکل اور تھرمل سسٹمز کے ذریعے ہدف کی طرف بھیجا جاتا ہے اور فضا میں گشت کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف کو ڈھونڈتا ہے اور پھر اسے تباہ کر دیتا ہے۔
اس قسم کے اسلحے کو زمینی جنگوں اور خاص طور پر گھات لگانے والے دشمن کے خلاف کاروائیوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور چھوٹے سائز اور صرف ایک شخص کے ذریعے اٹھائے جانے کی صلاحیت کی وجہ سے زمینی فوج کے لئے ایک موزوں ہتھیار بن گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ